مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زير انتظام کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 6 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔
کشمیر میں بھارتی فوج نے ضلع اسلام آباد میں سرچ آّپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 6 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ۔ ضلع اسلام آباد سمیت جنوبی کشمیرکے کئی علاقوں میں موبائل فون اورانٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔
ادھر ضلع شوپیاں، پنجورہ اورگگلارو میں بھارتی فورسز کا آپریشن جاری ہے جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے۔
آپ کا تبصرہ